لاہور: شاد باغ میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے ریاض نامی رکشہ ڈرائیور سے دوسری شادی کر رکھی تھی جب کہ پہلی شادی سے 5 سالہ بچہ علی حیدر اس کے ساتھ رہ رہا تھا۔
خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا دوسرا شوہر ریاض بچے کو نا پسند کرتا تھا، وہ گھر سے باہر تھی کہ اس دوران ریاض نے بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔