مؤثر اور ہموار لاجسٹکس سے ہماری آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا : آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مؤثر اور ہموار لاجسٹکس سے ہماری آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے لاہور کور لاجسٹک انسٹالیشنز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ اس موقع پر چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی اور کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی موجود تھے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مؤثر اور ہموار لاجسٹکس سے ہماری آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا، مؤثر اور ہموار لاجسٹکس دشمن کی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے