ٹرمپ چلا گیا، اب عمران خان کی باری ہے : سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دوست ڈونلڈ ٹرمپ چلا گیا ہے، اب عمران خان کے جانے کی باری ہے۔

بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکا، انگریزوں، جاگیرداروں اور کرپٹ لوگوں کا نظام برداشت نہیں، پاکستان میں اللہ کا نظام چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، جھوٹ کا ورلڈ کپ ہو جائے تو وزیراعظم جیت لیں گے۔

وزیراعظم کو مخاطت کرتے ہوئے سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا دوست ٹرمپ تو چلا گیا اب آپ کی باری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی گزشتہ حکومتوں کا تسلسل ہے، پی ٹی آئی نے عوام کا خون نچوڑا، کشمیری شہداء سے غداری کی اور ہمارے کلچر کو تباہ کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ آپ کب تک لوگوں کو دھوکا دیں گے، گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی اور 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا، یہ حکمران پی پی اور مسلم لیگ کا تحفہ ہیں، دونوں جماعتوں کے لوگ ہی پی ٹی آئی میں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ میرا مسئلہ نیب کا نہیں ہے، پوری قوم کو جدوجہد کے لئے تیار رہنا چاہیے، موقع ملا تو نیب کے لوگوں کو بھی جیل میں ڈالوں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے