سی پیک سب سے پہلے گلگت بلتستان میں شروع ہوناچاہیے تھا : بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) سب سے پہلے گلگت بلتستان میں شروع ہونا چاہیے تھا۔

ہنزہ کے علاقے ناصرآباد میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول کاکہنا تھاکہ افسوس کی بات ہےکہ گلگت بلتستان کو پوچھنا پڑ رہاہےکہ سی پیک کہاں ہے؟ ہم نےگلگت بلتستان کے عوام کو آئینی صوبہ دینا ہے، سی پیک سمیت تمام منصوبوں میں یہاں کے عوام کو روزگار دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ وہ گلگت بلتستان کے چپے چپے میں گھوم رہے ہیں، انہیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کامشن مکمل کرنا ہے، یہاں کے عوام کو ان کا حق دیں گے۔

ان کاکہنا تھاکہ یہاں سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اپنی تاریخ دہراتے ہوئے گلگت بلتستان کی عوام کو حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار دلوائے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج بزرگ پینشن کے لیے پریشان ہیں تو ڈاکٹر اور نرس بھی سراپا احتجاج ہیں، مزدور بھی احتجاج کررہا ہے تو تاجر بھی ناخوش ہے اور کسانوں کے احتجاج پر لاٹھی چارج کر کے انہیں شہید کیا جارہا ہے، ہم نے گلگت بلتستان کے عوام کو اس ظالم و نااہل کٹھ پتلی راج سے بچانا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے