متحدہ عرب امارات میں عدالت نے بیوی کو سگریٹ سے جلانے والے شوہر پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کر دیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف جسمانی تشدد کی درخواست دائر کی تھی۔
متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کے شوہر اسے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ تار سے بھی پٹائی کی اور جلے ہوئے سگریٹ سے اس کے جسم کے مختلف حصوں کو جلایا۔
شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے والی خاتون نے عدالت میں شواہد کے طور پر اپنی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کروائی۔
ابو ظہبی کی عدالت نے بیوی پر تشدد کرنے اور اسے سگریٹ سے جلانے کا جرم ثابت ہونے پر شوہر پر 50 ہزار درہم (2 کروڑ 16 لاکھ 7 ہزار 315 پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کر دیا۔