والدین نے پسند کی شادی کی خواہش پر بیٹی کو زندہ جلادیا

گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر پسند کی شادی کی خواہش پر والدین نے بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ باورے کے علاقے میں پیش آیا جہاں لڑکی مبینہ طور پر اپنے رشتے دار لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن لڑکا پہلے سے شادی شدہ تھا جس کی وجہ سے لڑکی کے والدین شادی کے مخالف تھے۔

لڑکی کی ضد پر والدین نے اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا جب کہ والدین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے