سینٹرل جیل حکام کا شہباز شریف کے میڈیکل ٹیسٹوں کیلئے جنرل اسپتال کو مراسلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے میڈیکل ٹیسٹوں کے لیے اسپتال انتظامیہ کو مراسلہ بھجوادیا گیا۔

میڈیکل بورڈ کی سفارش پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے میڈیکل ٹیسٹوں کے لیے سینٹرل جیل لاہور کے حکام نے جنرل اسپتال انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا ہے جو سینٹرل جیل لاہور کے میڈیکل آفیسر کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے بنائے گئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے خون کے معمول کے ٹیسٹ، ای سی جی، سینے کے ایکسرے، پیٹ کا سی ٹی اسکین اور کمر درد کے لیے ایم آر آئی تجویز کی ہے لہٰذا شہباز شریف کے ٹیسٹوں کے لیے وقت دیا جائے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی جس پر قومی احتساب بیورو(نیب) نے کمرہ عدالت سے انہیں گرفتار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے