80 سالہ قتل کا ملزم ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر عدالت سے گرفتار

اسلام آباد: قتل کے 80 سالہ ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر اسے سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے قتل کے 80 سالہ ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

ملزم پر گزشتہ سال دکاندار نوید چاند کو بیٹوں کے ہمراہ جاکرقتل کرنے کا الزام ہے، دورانِ سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شامل تفتیش بھی رہا ہے اور سینئر سٹیزن ہے لہٰذا اس کی ضمانت منظورکی جائے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق تو ملزم غلام رسول نے مقتول کو صرف للکارا تھا، اس پر وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے للکارا تھا اور اپنے بیٹوں سے کہا تھا کہ قتل کریں، ملزم کے بیٹے ابھی تک مفرور ہیں، ملزم کے بیٹے قتل کے دوسرے مقدمات میں بھی مطلوب ہیں۔

عدالت نے ریکارڈ چیک کرنے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس پر پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے