مہنگی ترین شادی کی تقریب پر ایف بی آر نے صنعتکار کو نوٹس بھیج دیا

گوجرانوالہ کے ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر چرچوں کے بعد ایف بی آر حرکت میں آگیا۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی شادی پر اخراجات کے خوب چرچے ہو رہے تھے جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹس لے لیا۔

ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمود اقبال کو نوٹس جاری کر دیا جب کہ تقریب میں پرفارم کرنے والے گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو ہونے والی ادائیگیوں کے بارے میں بھی وضاحت مانگ لی۔

ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمود اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 نومبر تک جواب طلب کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق شادی کی تقریبات 5 سے 7 نومبر تک لاہور میں ہوئیں اور اس پرتعیش شادی پر غیر معمولی اخراجات ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے