مریم نواز نے بلاول کو چائے پر مدعو کرلیا

پاکستان مسلم ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چائے پر مدعو کر لیا۔

دونوں رہنما ان دنوں گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کی قیادت کر رہے ہیں، جہاں آج دنوں کی چائے پر ملاقات ہو گی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ مستقبل کی حکمت عملی اور انتخابات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے، جن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

تاہم، گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کے حالیہ ایک سروے میں گلگت بلتستان کے عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کو ووٹنگ کے لیے اپنی پہلی پسند قرار دیا جب کہ دوسرے نمبر پر پی پی پی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے