‏جمیعت علمائے اسلام نے غیر اعلانیہ طور پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کو عہدے سے فارغ کر کے اسلم غوری کو شعبہ اطلاعات کا انچارج مقرر کر دیا۔

‏جمیعت علمائے اسلام نے غیر اعلانیہ طور پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کو عہدے سے فارغ کر کے اسلم غوری کو شعبہ اطلاعات کا انچارج مقرر کر دیا۔

حافظ حسین احمد کی جانب سے گذشتہ دنوں ٹی وی بیانات کو جے یو آئی کی قیادت نے ان کی ذاتی سوچ قرار دیا تھا ۔

جے یو آئی کی مر کزی مجلس شوری نے نام نہاد حکومت کو تاریخ کی ناکام ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک کے تمام مسائل کا حل فوری شفاف انتخابات میں ہے ، مر کزی میڈیا آفس کے مطابق پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں مر کزی سب آفس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں ملکی سیا سی ور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ، مو لانا عبدالغفورحیدری نے شرکاء اجلاس کو ایجنڈے سے آگاہ کیا جبکہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کے اب تک ہونے والے فیصلوں پر مجلس شوری کو بریفنگ دی ۔

جے یو آئی کی مرکزی شوری نے 2018ء کے عام انتخابات کے بعد سے اب تک مولانافضل الرحمن اور مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے مولا نا فضل الرحمن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں، مسلسل مہنگائی کا سیلاب نام نہاد حکومت کی غریب عوام دشمنی کھلا ثبوت ہے ، انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت بہت سے بحرانوں کا شکار ہے، جس کا حل حکمرانوں کے پاس نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ، حکمران غربت کی بجائے غریب ختم کر نے کی پالیسی پر گامزن ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، مولانا محمد امجد خان اور محمد اسلم غوری نے بتا یا کہ جے یو آئی مر کزی جنرل کونسل کا اجلاس 14اور15دسمبر کو لاہور میں ہوگا ۔

مولانا فضل الرحمن نے محمد اسلم غوری کو مرکزی شعبہ اطلاعات کا انچارج مقرر کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے