اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی پر مزید قابو پانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ برصغیر کے دیگرحصوں کی صورتحال کے برعکس ہمارا سینسیٹیو پرائس انڈیکس دوسرےہفتے بھی قیمتوں میں گراوٹ کی خبردے رہا ہے۔
وزیراعظم نے عزم کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ ہم مہنگائی کو مزید بھی قابو میں لائیں گے۔