مریم انہی سے مدد مانگ رہی ہیں جن پر ان کے والد حملے کررہے ہیں : شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز انہی سے مدد مانگ رہی ہیں جن پر ان کے والد حملہ کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی دعوے دار ن لیگ چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ موجودہ حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے گھر بھیج دے اور انہیں اقتدار میں لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کس طرح ایک جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے مدد مانگ رہے ہیں، شرم آنی چاہیے یہ لوگ خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز انہی سے مدد مانگ رہی ہیں جن پر ان کے والد اٹیک کررہے ہیں، عوام کے سامنے ان کی حقیقت کھل چکی ہے، مریم اور بلاول کا بیانیہ الگ الگ ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے بیانات سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کا ڈھونگ رچا کر اپنی شکست کو مہذب سی شکل دینا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں مریم نواز نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے میرے ارد گرد موجود بہت سے لوگوں سے رابطے کیے ہیں مگر مجھ سے براہِ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج سے بات ہوسکتی ہے اور ہم ضرور بات کریں گے مگر آگے بڑھنے کے لیے حکومت کو گھر جانا ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے