گلگت بلتستان کے عوام ایک دہائی سے مسلط نااہل ٹولہ مسترد کردیں گے : شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کےعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک دہائی سے ان پر مسلط نا اہل ٹولہ مسترد کردیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ‏آج گلگت بلتستان کے عوام اپنے روشن مستقبل کے لیے رائے دہی کا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں، ان کا جذبہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں، گلگت بلتستان کےعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک دہائی سے ان پر مسلط نا اہل ٹولہ مسترد کردیں گے، ان کی ترجیح کبھی عوام کی بھلائی نہیں رہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے