پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں داخل ہو گئے۔
معروف اینکر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کا چند روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
اب عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ اسپتال کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
مرے ورد لب ہے نبی نبی
مرا دل مقام حبیب ہے
میں مریض عشق رسول ہوں
وہ حبیب میرا طبیب ہے !!ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گذارش
کیونکہ میں کورونا سے
لڑ نہیں رہاہوں پناہ مانگ رہا ہوں pic.twitter.com/1wOkyjreT5
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 14, 2020
عامر لیاقت حسین نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ ‘ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گزارش، کیونکہ میں کورونا سے، لڑ نہیں رہا ہوں پناہ مانگ رہا ہوں’۔
رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت کی اس پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ قریبی دوستوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔