ڈارک ویب پر بچوں سے زیادتی کی ویڈیو نشرکرنیوالے مجرم کو 3 بار سزائے موت کاحکم

بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے اس کی ویڈیو ڈارک ویب پر اپ لوڈکرنے والے مجرم سہیل ایاز کو عدالت نے 3 بار سزائے موت کا حکم دےدیا۔

مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی جہانگیر علی گوندل نے دیا۔

عدالت نے مجرم کو 3 بار عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے جب کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ساتھی ملزم خرم کو7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

مجرم سہیل ایازپر متعدد بچوں سے زیادتی کے الزامات تھے اور اس کے خلاف راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 3 مقدمات درج تھے۔

رپورٹ کے مطابق مجرم نے سیکڑوں بچوں سےزیادتی کی اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز ڈارک ویب پرنشرکیں، وہ برطانیہ کی عدالت سے بھی 4 سال کی سزا کاٹ چکا ہے، اس کے خلاف اٹلی میں بھی بچوں سےزیادتی کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔

مجرم سہیل ایاز خیبرپختونخوا میں عالمی ادارے کے پراجیکٹ میں بھی ملازم رہاہے اور اسے ایک سال قبل راولپنڈی سے گرفتار کیاگیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے