راچی سرکلر ریلوے کا سارا کریڈٹ چیف جسٹس کو جاتا ہے : شیخ رشید

کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے سرکلر ریلوے کا کریڈٹ چیف جسٹس پاکستان کو دے دیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے 25 سال بعد شروع ہورہی ہے، 40 کلومیٹر ٹریک مکمل کیا ہے اور 13 اسٹاپ کے ساتھ سروس شروع کررہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ سرکلر ریلوے کا سارا کریڈٹ چیف جسٹس کو جاتا ہے، کے سی آر کا کریڈٹ عمران خان کو بھی جاتا ہے اور ٹرین چلنے پر سندھ حکومت بھی اس کا مکمل کریڈٹ لے سکتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دوسال میں ٹریک بنے گا، یہ ایک دو دن کی بات نہیں ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید اربن ٹرانسپورٹ مکمل کریں گے جس میں عوام کو ساری سہولت دیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ قبضہ مافیا کو سندھ حکومت نے ہٹانا ہے، اس حوالے سے ہمیں کراچی میں کسی سیاسی جماعت کی سپورٹ نہیں، سندھ حکومت کا کام ہے قبضہ کیے ہوئے اسٹیشن خالی کرائے اور ہم خالی کرائیں گے بہت بڑا قبضہ ہے، ریلوے کی زمین پر اتنا قبضہ ہے کہ ایک پلاٹ بیچیں تو ریلوےکا سارا خسارہ ختم ہوسکتاہے۔

[pullquote]سرکلر ریلوے کا کرایہ 30 روپے ہوگا[/pullquote]

وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعلان کیا کہ سرکلر ریلوے کا کرایہ 30 روپے ہوگا اور 750 روپے کا پاس بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے میں آج اور کل لوگوں کو مفت سفر کرائیں گے۔

ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت میں دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے، اگر یہ اپوزیشن گلگت کے الیکشن نہیں مان سکتی تو پاکستان میں کوئی الیکشن نہیں مانا جاسکتا، وہاں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائےگی، اگلے سال آزاد کشمیر اور مارچ میں سینٹ کے انتخابات ہوں گے، اپوزیشن اس کی فکر کرے جب کہ حکومت کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی، پانچ سال مکمل کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے