پاکستان: کورونا سے مزید 36 ہلاکتیں، 2700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2738 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ 36 افراد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42909 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2738 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 36 افراد انتقال کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.4فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7561 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 68665 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 868 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

[pullquote]صوبوں کی صورتحال[/pullquote]

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 159752 ہوگئی ہے جب کہ 2780 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 112893 ہے اور 2811 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16624 اور ہلاکتیں 158 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43359 اور 1319 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 5806 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 134 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4494 اور 93 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 25719 ہے اور اب تک 266 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے