وزیراعظم نے نیا پاکستان ، منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا

لاہور :وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ، منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا۔

نیا پاکستان، منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کو پنجاب میں قانون سازی اورصحت کارڈز کے اجرا پر بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعظم کو ہیلتھ انشورنس ،صحت میڈیسن کارڈ اور صحت ماں بچہ کارڈ کے اجراء پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم کوبتایا گیا کہ پروگرام کےدوسرے مرحلے میں 1076 کلو میٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جائیں گی جب کہ پہلے مرحلے میں 1256 کلومیٹر طویل 174 سڑکیں بنائی گئی ہیں۔

وزیراعظم کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ اور والٹن ائیرپورٹ کی منتقلی پر بریفنگ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کا کہناتھاکہ اس منصوبے سے خطیر معاشی فائدہ حاصل ہو سکےگا چنانچہ پراجیکٹ میں حائل تمام رکاوٹیں جلد دور کی جائیں۔

وزیر اعظم نے زرعی اجناس کو منڈیوں تک پہچانے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم کا ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فلاحی قانون سازی پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی پیداواری استعداد بڑ ھانے کے لیے بھی خصوصی پیکج بھی تیار کیا جائے۔

وزیراعظم کو پنجاب میں قانون سازی پر بھی بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ وزیر قانون راجابشارت نےبتایا کہ صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ قوا نین آرڈیننسز سے زیادہ ہیں، بہت سے قوانین کئی دہائیو ں بعد بدلے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عوامی فلاح کی قانون سازی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے