سرکاری خرچ پر چارٹر طیاروں سے ہریسے منگوانے والوں نے والدہ کی میت کارگو سے بھیج دی

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ جذبہ خیر سگالی کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے لیے 12گھنٹے کے پیرول کو 5 دن کا کردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے ن لیگی قیادت پرطنز کرتے ہوئےکہاکہ لوگ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے باز نہیں آرہے، جذبہ خیرسگالی کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے لیے 12گھنٹے کے پیرول کو 5 دن کا کردیا ہے۔

سرکاری خرچ پر چارٹر طیاروں پر نہاری، ہریسے منگوانے والوں نے والدہ کی میت کارگو سے بھیج دی۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہےکہ جنازے کا اعلان ہوتے ہی پیرول ایکٹیو ہوجائےگا۔

خیال رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہو گی۔

خیال رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کے انتقال کے باعث دی گئی تھی اور اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ پیرول پر رہائی شہباز شریف اور حمزہ کا قانونی حق ہے تاہم دونوں کو بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچنے سے ایک روز قبل رہا کیا جائےگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مرحومہ بیگم شمیم اخترکی میت جمعے کو لندن سے پاکستان کےلیے روانہ کی جائے گی اور ان کی نماز جنازہ ہفتےکو شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ظہرکی نماز کے بعد اداکی جائےگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے