لاہور: پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا لاہور میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ سال 2021 میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔