مریم کو بہترین سیل دیا تھا، انہوں نے وی آئی پی جیل کاٹی : فیاض چوہان

لاہور: پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض چوہان کا کہنا ہےکہ مریم نواز کو بہترین سیل دیا تھا اور انہوں نے وی آئی پی جیل کاٹی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ جیل کے معاملات بہتر کرنے کے لیے سرپرائز دورے کیے ہیں، ہم جیلوں میں قیدیوں کو اچھے معیار کا کھانا اور ناشتہ دینے کی پالیسی لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں اسیروں کو 5 نمبرز سے بات کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور چھٹا نمبر میرا ہوگا، میرے نمبر پر قیدی اپنی شکایات بتاسکیں گے، کوئی بھی قیدی براہ راست وزیرجیل خانہ جات کو فون کرسکےگا۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو چوہوں اور فنگس والا کھانا دو سال بعد یاد آرہا ہے، انہوں نے وی آئی پی جیلیں کاٹی، اب ایسے بیانات سے خود کو چھوٹا بنا رہی ہیں، جیل میں بیگم صفدر سی کلاس کیٹیگری میں تھیں اور انہیں بہترین سیل دیاگیا، ان کے سیل میں علیحدہ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خاتون اہلکار تعینات تھیں جب کہ سیل کے سامنے لان تھا اور انہیں 24 گھنٹے وہاں جانے کی رسائی تھی، انہیں چولہا دیا ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیگم صفدر کو جیل کینٹین سےانڈے، ڈبل روٹی اور دودھ منگوانے کی مکمل آزادی تھی اور جس سیل میں وہ موجود تھیں وہاں کسی مرد کو داخلے کی اجازت نہیں تھی، وہ کافی سینڈوچ اور چائے خود بناتی تھیں جب کہ انہیں بہترین ٹائلز والے واش روم دیے گئے۔

وزیر جیل خانہ جات نے مشورہ دیا کہ جس طرح بلاول نے بختاور کی منگنی سے ایک دن پہلے ٹیسٹ کرایا، مریم نواز بھی دادی کی تجہیز و تکفین سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرالیں، مثبت آئے تو قرنطینہ کریں تاکہ سب کو سکون ملے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے