پی ڈی ایم کو صرف اپنا خیال ہے، لوگوں کی فکر نہیں : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جتنی مرضی جلسے کرلے، این آر او نہیں ملے گا۔

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کو صرف اپنا خیال ہے، لوگوں کی فکر نہیں، کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے۔

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ جلسوں سے باز نہ آنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن پہلے تو پورا ملک لاک ڈاؤن کرنے کی بات کرتی تھی، اب وبائی صورت حال میں جلسے کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، اپوزیشن کو سیاست کی پروا ہے یا پھر اپنا لُوٹا مال بچانے کی فکر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے