ملکی حالات کو بہتر بنانا ہے تو سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کرنا ہوگا : شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کاکہنا ہےکہ حکومت کے ہاتھوں پاکستان کا ہرشعبہ تباہی کےدہانے پرپہنچ چکاہے، ملک کے حالات کو بہتر بنانا ہے تو سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔

جاتی عمرہ لاہور میں والدہ بیگم شمیم اختر کی رسم قل کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کاکہنا تھاکہ حکومت کے ہاتھوں پاکستان کی تباہی ہوگئی ہے، موجودہ حالات میں قومی سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف کاکہنا تھاکہ حکومت کے ہاتھوں پاکستان کی معیشت بھی تباہ ہوگئی ہے، اجتماعی کاوش سے ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ اب بات شروع ہوتی ہے تو گالی پر ختم ہوتی ہے، تحریک انصاف نے قومی سیاست میں زہرگھول دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے