گرفتاریاں نہیں کرنی تو اپوزیشن کو آزاد چھوڑ دیا جائے، کابینہ اجلاس میں وزراء کی رائے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن اتحاق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں پر بھی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بعض وزراء نے ملتان جلسے میں پنجاب حکومت کی خامیوں کامعاملہ اٹھایا اور کہا کہ رکاوٹیں ڈالنے اور پکڑ دھکڑ کی ضرورت نہیں تھی۔

کابینہ ارکان نے کہا کہ گرفتاریاں کرنی تھیں تو مصلحت کی ضرورت نہیں تھی اور اگر گرفتاریاں نہیں کرنی تو پھر اپوزیشن کو آزاد چھوڑ دیا جائے۔

خیال رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پکڑ دھکڑ، رکاوٹیں لگانے، گرفتاریاں کرنے کے باوجود پی ڈی ایم نے گزشتہ روز ملتان میں جلسہ کیا۔ جلسے سے خطاب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے کہا تھا جلسہ کرکے دکھائیں گے، بتاؤ تمہاری چلی یا ہماری۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے