پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول میں توسیع کردی

لاہور: پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول میں توسیع دے دی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہورہی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب کے محکمہ داخلہ کو ایک درخواست دی گئی تھی جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے (ن) لیگ کی درخواست پر محکمہ داخلہ اور قانون سے مشاورت کی جس کے بعد دونوں کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پیرول مدت میں ایک روز کی توسیع کی منظوری دی جس کی تصدیق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے