کراچی میں سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت کا حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق

نیو کراچی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا جب کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں دعا چوک امام بارگاہ کے قریب آج صبح گھر میں کام کے دوران سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے عمارت میں آگ بھی لگ گئی جسے علاقہ مکینوں نے بجھا دیا، عمارت کا حصہ گرنے اور آگ لگنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق رضاکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ایک شخص کی لاش جب کہ بچے سمیت 3 افراد کو زخمی حالت میں عمارت کے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

فائر بریگیڈ اہلکاروں کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کو ایک گاڑی کے ہمراہ آگ بجھانے کے لیے روانہ کیا گیا۔

ایدھی فاونڈیشن کے ترجمان کے مطابق عمارت میں زیادہ لوگ رہائش پذیر نہیں تھے تاہم ممکنہ خطرے کے پیش نظر امدادی کام جاری ہے، حادثے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے جس سے موبائل فون سگنلز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ کے مقام پر امدادی کام جاری ہے مزید بھاری مشینری بھی طلب کی گئی ہے، ایس ایس پی سینٹرل آفس کے مطابق ابھی تک معلومات نہیں ہو سکی کہ دھماکا کس نوعیت کا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے