علمائے کرام نے حکومت کو کورونا ایس او پیز پر عمل کی یقین دہانی کروا دی

علمائے کرام نے حکومت کو کورونا ایس او پیز پر عمل کی یقین دہانی کروا دی۔

صدر مملکت پاکستان عارف علوی کی زیرصدارت کورونا کے حوالے سے ہونے والی وڈیو کانفرنس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے کل ملک بھر میں یوم دعا منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے اللہ سے رجوع ضروری ہے جبکہ وفاق المدارس نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ مدارس میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کر رہے ہیں،مفتی اقبال چشتی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ہر معاملے میں کیڑے نکالنا چھوڑدیں،کورونا کو سنجیدہ لیں۔

اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت دیگر صوبوں کے گورنرز ، وفاقی وزراء اور علماء شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی حکومت نے علماء و مشائخ کی مشاورت سے ایس او پیز مرتب کی تھیں جس کے تحت مساجد میں نمازیوں اور صفوں کے درمیان فاصلہ چھوڑا گیا تھا، نمازی ماسک پہن کر مساجد میں آ رہے تھے اور مساجد میں سینی ٹائزر بھی رکھے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے