وزیر تعلیم بلوچستان کا اپنے محکمے میں سب سے زیادہ جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کوئٹہ: وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ جعلی بھرتیاں محکمہ تعلیم میں ہوئیں۔

محکمہ تعلیم بلوچستان میں جعلی بھرتیوں کا یہ انکشاف سردار یار محمد رند نے کوئٹہ میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام طلباء و طالبات میں چیک تقسیم کرنےکی تقریب میں کیا۔

سردار یار محمد رند نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کا ہونا باعث شرم ہے، محکمے میں ایسے لوگ بھی آ گئے ہیں جنہیں استاد کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات اور بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں، ایک ایسی ایپلی کیشن یا نظام لائیں گے جس کے تحت محکمے سے متعلق ثبوت کے ساتھ شکایات درج کی جا سکیں گی اور شکایات پر کارروائی بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمے میں کرپشن اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ اور ملازمین کو نہیں بخشیں گے، اساتذہ کا کردار اور رویہ ماں، باپ جیسا ہونا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے