پی ڈی ایم فیصلہ کرے تو جماعت اسلامی بھی استعفوں پرسوچ سکتی ہے : سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتےہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں سندھ حکومت، مرکزی حکومت، سینیٹ سےنکلنےکا فیصلہ کریں تو جماعت اسلامی بھی استعفوں پرسوچ سکتی ہے۔

لوئردیرمیں میڈیا سےگفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مارشل لاء نہ موجودہ حالات میں مسائل کا حل ہے اور نہ پہلے تھا، حکومت نےعوام سےاپناایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں 11 جماعتیں شامل ہیں جو حکومت کے خلاف تحریک چلارہی ہیں تاہم جماعت اسلامی اپنے طور پر حکومت کے خلاف مہم میں مصروف ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے