وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی پر ’نوکمپرومائز’ کی پالیسی اپنالی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی پر ’نوکمپرومائز’ کی پالیسی اپنالی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اگلے ڈھائی سال حکومتی ترجیحی پالیسیوں پر عملدرآمدکرانےکا پلان ترتیب دیا ہے اور وزارتوں کی کارکردگی پر ’نوکمپرومائز‘ کی پالیسی اپنالی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وزیراعظم آفس 42 وزارتوں ،ڈویژنوں کی کارکردگی باقاعدگی سے مانیٹرکرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ وزرا اور سیکرٹریزکو حکومتی اہداف کے ٹائم فریم میں عملدرآمد کا پابند بنایا جائے گا جب کہ کابینہ اور محکمانہ اجلاسوں کے فیصلوں پرعملدرآمد کی رپورٹس تیار ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق عوامی ریلیف اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے فیصلوں پر عملدرآمد کو ترجیح دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے کئی آپشنز پرغور شروع کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے