وزیراعظم عمران خان نے فرانس سے تعلقات ختم کرنےکے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلامی ممالک سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) ممالک سے رابطوں کے بعد وفاقی کابینہ کو آگاہ کریں گے۔
خیال رہے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر درخواست پر عدالت نے معاملہ کابینہ اجلاس میں زیر بحث لانے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نےعملدرآمد رپورٹ کل طلب کررکھی ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے، غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے،عوام کو بتایا جائے ان کے جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے۔
وفاقی کابینہ نے کورونا پھیلنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
وفاقی کابینہ نے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور ایم ڈی ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔