مریم کا حکومت پر مینار پاکستان میں پانی چھوڑنے کا الزام، ویڈیو شیئر کردی

مسلم لیگ ن نے لاہور جلسہ روکنے کیلئے حکومت پر مینار پاکستان پر پانی چھوڑنے کاالزام لگادیا۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کردی اور کہا کہ ‘حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور جان نکل چکی ہے، یہ نہ صرف تابعدار خان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے۔ وہ جانتا ہے وہ جا رہا ہے۔ انشاءاللّہ جلسہ بھی ہو گا اور حکومت گھر بھی جائے گی۔ باقی انتظار کیجیے!’

تاہم اس حوالے سے چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کہتے ہیں کہ آج مینار پاکستان کے ایک پلاٹ میں معمول کے تحت پانی لگایا گیا مینار پاکستان پر جلسہ کیلئے آپ کی 11 پارٹیوں کی جان پر بنی ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا کہ آپ کے جلسے میں تین دن باقی ہیں ،آپ چاہتے ہیں گھاس جل جائے ،آپ کو جلسے کیلئے مینار پاکستان کھلا ملے گا،بھاگنے نہیں دینگے۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا ہے جس کی میزبانی ن لیگ کررہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے