لاک ڈاؤن نہ کرنے پر تنقید کرنیوالی اپوزیشن آج جلسے کررہی ہے: وزیراعظم

سیالکوٹ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ افسوس لاک ڈاؤن کے لیے تنقید کرنے والی اپوزیشن آج جلسے جلسے کر رہی ہے۔

ائیر سیال کے افتتاح کے بعد سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نجی ائیرلائن سے پی آئی اے پرکارکردگی بہتر بنانے کا دباؤ بڑھے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی برآمدات بڑھانی ہیں اس کے لیے سیالکوٹ کی مدد کرنی ہے ،سیالکوٹ ملکی برآمدات کا مرکز بننے جا رہاہے، ہری پور میں ٹیکنالوجی بنیاد پر قائم یونیورسٹی سیالکوٹ میں بھی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غربت سے نکالنے کے لیے ملکی دولت بڑھانابہت ضروری ہے، بزنس کمیونٹی کو مراعات دینا اور رکاوٹیں ختم کرنا حکومت کی پالیسی ہے، ہمیں اپنی ایکسپورٹ بڑھاناہوگی۔

عمران خان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مجھ پر تنقید کرتی تھی کہ مودی نے لاک ڈاؤن کیا پاکستان میں نہیں کیا جارہا، افسوس لاک ڈاؤن کے لیے تنقید کرنے والی اپوزیشن آج جلسےکر رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط نہ کی تویہ سردیاں بہت مشکل سےگزریں گی، احتیاط کریں گے تو صنعت اور لوگوں کو بچا سکتے ہیں جب کہ کورونا وائرس کو روکنے کا سب سے آسان طریقہ ماسک لگانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی حکومتی نظام کے تحت شہروں میں سٹی گورنمنٹ لا رہے ہیں، اپریل کے بعد مقامی حکومتوں کے الیکشن کرائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے