نوجوان کے قتل کے الزام میں 2 پولیس اہلکار گرفتار

سانگھڑ: نوجوان کے قتل کے الزام میں دو پولیس اہلکارو ں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی آصف آرائیں کے مطابق نوجوان آصف کو رواں ہفتے کلہاڑی اور ڈنڈو ں کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا اور قتل کا مقدمہ 3پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا جب کہ تیسرے کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان شاہپورچاکر تھانے میں تعینات تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے جس کی بناء پر نوجوان آصف کو منگل کی شام کلہاڑی اور ڈنڈے کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے