راولپنڈی کے 19 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

راولپنڈی: کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی میں کورونا کیسز بڑھ جانے کے بعد تین تحصیلوں سمیت ضلع بھر کے 19علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی شہر میں اسکیم تھری، ڈھوک نجو، خیابان سر سید سیونتھ روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، وارث خان ،گوالمنڈی اور دیگر علاقے شامل ہیں جب کہ تحصیل ٹیکسلا میں بٹل سٹاف برہما، تحصیل کہوٹہ کا گاؤں ڈھپری، گوجرخان کا وارڈ 18 اور 19 بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی زد میں ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مذہبی، سماجی اور سیاسی اجتماعات پرمکمل پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ طبی مراکز24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

اس کے علاوہ جنرل اسٹور، کریانہ، آٹا چکی، پھل کی دوکانیں اور پیٹرول پمپس اب 9 سے شام 7 تک کھلے گے جب کہ چکن گوشت بیکریز صبح 7 سے شام 7تک کھلیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے