کراچی میں ملاوٹ شدہ چائے کی پتی بیچنے پر7 دکانیں سِیل

کراچی کی لی مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ چائے کی پتی بیچنے پر7 دکانیں سِیل کردی گئیں۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے ضلع جنوبی کی لی مارکیٹ میں کھلی اور ملاوٹ شدہ چائے کی پتی کے فروخت کےکارروائی خلاف کی۔

ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 15سے زائد دکانوں کا جائزہ لیا گیا اور اس دوران 7 دکانوں کو بندکردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سِیل کی گئی دکانوں کی جانچ کے دوران پتی میں لوہےکے برادے اور ٹیکسٹائل کلرکی ملاوٹ پائی گئی تھی اور دکانوں سے حاصل چائے کی پتی کے نمونوں کو لیبارٹری بھیج دیاگیا ہے اور کیمیکل رپورٹ آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔

ترجمان نے مزید بتایاکہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے سائنٹیفک پینل نے پہلے ہی کھلی پتی کی فروخت پرپابندی عائد کررکھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے