تھرپارکر میں خاتون نے میکے جانے کی اجازت نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق کنویں سے 22 سالہ جواں سال خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ تھر پارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کےگاؤں پریمے کی ڈانی میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے میکے جانے کی خواہش کی تھی تاہم شوہر کی جانب سے انکار کرنے پر دل برداشتہ ہوگئی اور گھر کے قریب کنویں میں چھلانگ لگا کرمبینہ طور پرخودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق خاتون کی لاش کو اسلام کوٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تحقیقات کی جائے گی۔
محکمہ پولیس تھرپارکر کے مطابق اس واقعے کے بعد رواں سال خود کشی کرنے والوں کی تعداد 115 ہو گئی ہے۔