حفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کےعہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: ڈاکٹر حفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

حفیظ شیخ کی حلف برداری کی سادہ تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

حفیظ شیخ مشیر خزانہ کے عہدے پر کام کررہے تھے اور اب انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔

مشیر اور معاونین خصوصی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ،عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی وزیر بنائےجانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم آئینی حق استعمال کرتے ہوئے غیرمنتخب شخص کو6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حفیظ شیخ کو ایک بار پھر خزانہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے