اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دو اہم وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے۔
ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا قلمدان بھی تبدیل کیا گیا ہے اور انہیں اب وزیر انسداد و منشیات بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اعظم خان کو شیخ رشید کی جگہ وزیر ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ مشیر خزانہ سے وفاقی وزیر بننے والے حفیظ شیخ کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔