لاہور کے جلسے کو بہت خطرات ہیں : شیخ رشید کا انتباہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے اپوزیشن کو لاحق بڑے خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کہا ہے کہ لاہور کے جلسے کو بہت خطرات ہیں، شاہدرہ میں بہت بڑے دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، اس کے باوجود کوئی اپنے بچوں کو بچا کر غریب کے بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے تو حکومت نہیں روکے گی۔

انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ جو ریڈ لائن کراس کرے گا اس کے خلاف ایکشن ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں داخلہ امور کے ساتھ میڈيا کی بھی کچھ ذمہ داری ملی ہے، جتنا کر سکے شبلی فراز کا ہاتھ بٹائيں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر بروز اتوار کو مینار پاکستان سے متصل گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم حکومت پنجاب نے متحدہ اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

[pullquote]شیخ رشید جوش خطابت میں کیا غلطی کر گئے؟[/pullquote]

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید جوش خطابت میں اپنی ہی حکومت کے خلاف جملے کہہ گئے۔

نئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن پر کڑی تنقید کی اور گفتگو کے اختتام پر جوش خطابت میں نااہل، کرپٹ اور نکمی حکومت کہہ گئے۔

تاہم غلطی کا احساس ہونے پر وفاقی وزیر نے اپوزیشن کہہ کر فوری تصحیح بھی کر دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید سے وزارت ریلوے لیکر انہیں وفاقی وزیر داخلہ داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے