وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ایک اور وزارت دے دی گئی

وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ریونیو کی وزارت کا قلم دان بھی دےدیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر ریونیو کا قلمدان سونپا۔ عبدالحفیظ شیخ اب وزیرخزانہ کے ساتھ وزیرریونیو بھی ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عبدالحفیظ شیخ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ تھے تاہم گزشتہ دنوں وزیراعظم نے انہیں وفاقی وزیر بناتے ہوئے وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

وزیراعظم آئینی حق استعمال کرتے ہوئے غیرمنتخب شخص کو6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے