لاہور: سابق وزیراعظم و رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن فروری میں کرانا حکومت کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ہی انہیں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کا اعلان حکومت نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا استحقاق ہے۔
ان کا کہا تھا کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے پولنگ کا انعقاد آئین کے منافی ہے، معاملات پارلیمان کے بجائے سپریم کورٹ کے حوالے نہ کریں۔