لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ دھکے کی میٹرو اور دھکے کی حکومت نہیں چل سکتی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نےکہا کہ ووٹ چور سلیکٹڈ جعلی وزیراعظم شہباز شریف پر کیس بناتا ہے، میڈیکل رپورٹ پہلے عمران خان صاحب کے پاس جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر شہباز شریف کی رپورٹ دینے میں تاخیر کی گئی اور جو رپورٹ ٹھیک نہیں آرہی وہ جان بوجھ کر نہیں دی گئ۔
لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ دھکے کی میٹرو اور دھکے کی حکومت نہیں چل سکتی۔