خواتین کو مرضی کے مطابق لباس پہننے کی اجازت ہونی چاہیے : شعیب اختر

اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ خواتین کو ان کی مرضی کے مطابق لباس پہننے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

میرا سیٹھی کے ویب شو میں بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ خواتین کی مدد نہیں کرسکتے تو انہیں جگہ دیں۔

شعیب اختر نے مردوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین جو کچھ بھی پہنتی ہیں وہ ان کا معاملہ ہے، آپ کون ہوتے ہیں کچھ کہنے والے ،سارے تھانیدار بن کر آجاتے ہیں۔

اہلیہ سے متعلق سوال میں راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نقاب کرتی ہیں کیونکہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، میں نے انہیں کبھی بھی نقاب کرنے کے نہیں کہا۔

سابق فاسٹ نے اپنے روحانی پہلوؤں کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اسلامی اسکالرز سے سبق حاصل کیے اور معلومات میں اضافے کے لیے کئی اسلامی کتابیں بھی پڑھیں جس کے بعد ایک بار پھر فینٹسی لائف کا آغاز ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 16 سے 36 سال کی عمر تک میں نے ہر چیز سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اپنی زندگی گزاری اور دنیا دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ میں عالم نہیں ہوں لیکن مذہب کے بہت قریب ہوں، ہمارا مذہب ہمیں آزادی دیتا ہے اور ہمیں دوسروں کو بھی آزادی دینے کا درس دیتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے