25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ، شہباز اور حمزہ سے ایف آئی اے تحقیقات کرے گی

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا ہے جس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی اینٹی کرپشن ونگ کی ٹیم گی۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے تحقیقات کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا ہے۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کے لیے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

ایف آئی اے کل 17 دسمبر جمعرات کو حمزہ شہباز اور جمعے کو شہباز شریف سے منی لانڈرنگ کیس میں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں تحقیقات کرے گی۔

ایف آئی اے ڈائریکٹر پنجاب زون محمد رضوان کی کی طرف سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کولکھے خط کی نقل حاصل کی گئی ہے جس کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے آئی جی جیل خانہ جات سے مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماؤں سے پوچھ گچھ کے لیے انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے