لاہور جلسے کے وقت آپ کتوں کو نہیں خود کو بہلا رہے تھے : مریم

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن ایک مہینہ پہلے کرائیں یا بعد میں وزیراعظم اپنی جاتی حکومت کو نہیں بچا سکتے، آپ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کریں، گھرآپ کو جانا پڑے گا اور جلدی جانا پڑے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ ایسا کیا ہوا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں سے آپ کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی پڑی۔

مریم نے یہ بھی کہا کہ ہم شو آف ہینڈز کے خلاف نہیں لیکن اس اعلان کے پیچھے شفافیت نہیں، سپریم کورٹ اس کی تشریح کرسکتی ہے، نیاقانون تو نہیں بناسکتی، اس کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، آرڈیننس کے ذریعے بلڈوز نہیں کرسکتے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ لاہور جلسے کے وقت آپ کتوں کو نہیں بہلا رہے تھے خود کو بہلا رہے تھے ، میں سمجھتی ہوں قومی احتساب بیور (نیب) کے چیئرمین کا نام عمران خان ہے، ذاتی مفاد کے لیے سپریم کورٹ کو سیاست میں کیوں ملوث کرنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ کو نوازشریف کے صحت مند نظرآنے پر اعتراض ہے؟ انسان پیزا کیوں نہیں کھا سکتا، کس ڈاکٹر نے کہا ہے کہ جو پلیٹیلیٹس کا مریض ہے وہ کبھی کبھار پیزا نہیں کھاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کے بعد سے حکومت کی چیخیں اب تک سنائی دی رہی ہیں، چیخیں جو سنائی دے رہی ہیں وہ بلاوجہ نہیں ان کا پول عالمی میڈیا نے کھولا ہے، ہم نے ظہرانے میں شاباشی دی اور ایک دوسرے کو جلسے پر مبارکباد دی، یہ حکومت نہیں ہے یہ ووٹ چوری کرکے آئی ہے ہمارے سر پر مسلط کیا گیا ہے، پہلے دن سے اس حکومت سے نہ بات چیت ہونی چاہیے تھی نہ کسی چیز میں سپورٹ کرنا چاہیے تھا، اب وہ وقت گزر گیا ، اب حکومت سے نہ بات چیت ہونی چاہیے نہ ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ چار سال تو بہت دور کی بات یہ حکومت چار مہینے نہیں نکال سکتی، بلاول بھٹو زرداری نے کل فون پر مجھے دعوت دی، کوشش ہے کہ لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے