وزیراعظم نے پی آئی اے سے متعلق اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی ائیرلائن (پی آئی اے) سے متعلق اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، سیکرٹری اور ڈی جی سول ایوی ایشن بھی شرکت کریں گے جس میں وزیر اعظم کو قومی ائیرلائن کی کارکردگی اور غیر ملکی ائیرلائن کو روٹ دینے سے متعلق امورپربریفنگ دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم کو بتایا جائےگا کہ غیر ملکی ائیرلائن کو روٹ دینے سے پی آئی اے کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ ارشد ملک پی آئی اے پر پابندیوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے