وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ابوظبی میں اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

وزرائے خارجہ کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتِ حال اور افغان امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہمیشہ خوش گوار رہتی ہے، ان سے متحدہ عرب امارات میں موجود لاکھوں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس سے پہلے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے