اسلام آباد میں سب سے زیادہ طاقتور لوگ ہیں لیکن شہر نظر انداز ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ میئر اسلام آباد میئر اسلام آباد الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

میئراسلام آباد کا الیکشن 28 دسمبر کو روکنے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے جس میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کے امیدواروں نے الیکشن روکنے کی استدعا کی ہے۔

دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد میں سب سے زیادہ طاقتور لوگ ہیں لیکن شہر نظر انداز ہے، شہر کے لیے کوئی نیا ماڈل لانا پڑے گا اور الگ اسمبلی بنانا پڑے گی۔

جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد شہر چلاتے ہیں اور ساتھ 3 عہدے بھی دے دیے، شہر کی تباہی میں سی ڈی اے نے بھی اپنا کردار ادا کیا، کئی سال بعد اب اسلام آباد میں کچھ صفائی شروع ہوئی ہے، شہر کے پوش سیکٹرز کا بھی برا حال ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے